چین

رویش کمار کی بہار کے لوگوں سے اپیل

اپیل : سو فیصدی مسجد بند کریں۔ سو فیصدی مندر بند کریں۔مندر مسجد کے بند کرنے سے لوگوں میں یہ جانکاری تیزی سے پھیلتی ہے کہ کیوں بند کیا گیا ہے۔ کو رونا کی وجہ سے بند کیا گیا ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں۔ اس سے بیداری پھیلتی ہے۔

رویش کا بلاگ: پروپیگنڈہ کی بھی ایک حدہوتی ہے یہ وقت تماشے کا نہیں تھا…

اس وقت جب یہ لکھ رہا ہوں بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج سے خبر آ رہی ہے کہ وہاں کے ڈاکٹروں نے کام کرنے سے منع کر دیا ہے۔ان کے پاس ضروری داستانے اور ماسک نہیں ہیں۔ بھاگلپور میڈیکل کالج اور پٹنہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر اور میڈیکل طلبا کے ہوش اڑے ہیں کہ بغیر آلات کے کیسے مریض کے قریب جا ئیں گے۔ سرکار جان بوجھ کر انہیں موت کے منھ میں کیسے دھکیل سکتی ہے؟

شاہین باغ مظاہرہ: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے 101 دن بعد مظاہرین کو ہٹایا گیا

دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاط کے طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد دہلی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس سے پہلے، جامعہ کے باہر ایک مظاہرہ پچھلے ہفتے بند کر دیا گیا تھا۔

کورونا وائرس: جیلوں میں بھیڑ کم کرے‌ گی دہلی حکومت، قیدیوں کو دے‌ گی خصوصی پیرول اور فرلو

کورونا وائرس وبا کے مدنظر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے دو وکیلوں نے جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کی مانگ کی تھی اور کہا تھا کہ 5200 قیدیوں کی صلاحیت والی تہاڑ جیل میں 12100 سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور ملک میں زیادہ تر جیلوں کی ٹھیک ایسی ہی حالت ہے۔

پرائیویٹ لیب میں کورونا جانچ کے لیے ضابطہ جاری، ہندوستانی کمپنیوں کے میڈیکل کٹ کو اجازت ملی

وزارت صحت کی جانب سےجاری احکامات کے مطابق پرائیویٹ لیبس کووڈ 19 کی جانچ کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے استعمال ہونے والے میڈیکل کٹس یوایس ایف ڈی اے یا یورپین سی ای سے مصدقہ ہونا چاہیے۔ حالانکہ بعد میں سرکار نے اس پر وضاحت دی۔

کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کافی نہیں: ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین کو بازار میں آنےمیں کم سے کم ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد وائرس تیزی سے نہ پھیلے اس کے لئے پبلک ہیلتھ سروس کو بہتر اور درست کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس: ڈیٹول نے بند کیا صابن کو غیر مؤثر دکھانے والا اشتہار

لائف بوائے صابن بنانے والی ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے کہا تھا کہ جب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے صابن اور پانی کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہے، تب ڈیٹول ہینڈ واش کے اشتہار میں صابن کی ٹکیہ کو بیکار، غیرمؤثر اور جراثیم سے ہونے والی بیماری سے نہیں بچا سکنے والا بتایا جا رہا ہے۔

کو رونا وائرس: سپریم کورٹ میں سیل ہوں گے وکیلوں کے چیمبر، ویڈیو کانفرنسنگ سے ہوگی ضروری معاملوں کی شنوائی

کو رونا وائرس کے مدنظر سپریم کورٹ نے وکیلوں کے کورٹ احاطہ میں آنے پر روک لگاتے ہوئے اگلے حکم تک ان کے چیمبر سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بےحد ضروری ہونے پروکیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرکی اجازت سے کیمپس میں آئیں گے۔

کورونا وائرس: ایچ آرڈی کی اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو گھر سے کام کر نے کی صلاح

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ اس مدت میں اساتذہ کو ڈیو ٹی پر ہی مانا جائےگا۔ اس کے ساتھ ہی یہ سسٹم مستقل اور کانٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ پر بھی نافذ رہےگا۔

رویش کا بلاگ: کورونا کو لے کر تیاریاں نمک کے برابر اور عوام بیٹھی ہے تھالی بجانے

کوروناوائرس : دو مہینے سے پوری دنیا میں کو رونا کو لےکر دہشت کا ماحول ہے۔ سرکاریں دن رات جاگ رہی ہیں لیکن اس کے بعد بھی بہار میں اس کی تیاری کا عالم یہ ہے کہ مریض ہاسپٹل میں مر گیا۔ اس کی لاش لےکر گھر کے لوگ چلے گئے اور اس کے کئی گھنٹے بعد پٹنہ میں بتایا جاتا ہے کہ جو مرا ہے اس کی رپورٹ کو رونا پازیٹو ہے۔ بہار کے چیف سکریٹری نے ہی بولا ہے کہ اس مریض کے مر جانے کے بعد جانچ رپورٹ آئی ہے۔

کوروناوائرس: راجستھان حکومت نے 31 مارچ تک پوری ریاست کو لاک ڈاؤن کیا

راجستھان حکومت نے اس لاک ڈاؤن سے ضروری خدمات کو پوری طرح سے باہر رکھا ہے۔ حالانکہ اس دوران سرکاری اور پرائیویٹ سبھی دفتر، شاپنگ مال، دکانیں، کارخانے سبھی بند رہیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی پوری طرح سے بند رہیں گی۔

کورونا وائرس: ملک میں کل لگے گا جنتا کرفیو، انفیکشن کے معاملے 300 تک پہنچے

وزیراعظم نریندر مودی نے کو رونا وائرس سے نپٹنے کے لیے اتوار22 مارچ کو ‘جنتا کرفیو’ کی پیروی کرنے کی اپیل لوگوں سے کی تھی۔ سبھی میل اور ایکسپریس ٹرین میں 22 مارچ سے کھان پان خدمات پر روک۔ وزارت صحت نے اسپتالوں سے خاطر خواہ تعداد میں […]

میڈیا بول: ہندوستان میں کورونا وائرس کو میڈیا کیسے کور کر رہی ہے؟

ویڈیو: ہندوستان میں کورونا وائرس سے اب تک 166 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 3 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس وائرس سے دنیا بھرمیں دو لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 7900 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے اثرات پر جے این یو کے پروفیسر ڈاکٹر وکاس باجپئی اور سینئر سحافی براج سوین کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔

ملک میں کورونا وائرس سے تیسری موت، متاثرین کی تعداد بڑھ‌ کر 137 ہوئی

ملک میں کورونا وائرس سے تیسری موت مہاراشٹر میں ہوئی ہے۔ مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ 39 لوگ متاثر ہیں۔ مہاراشٹر میں تیزی سے پھیل رہے اس انفیکشن کےمدنظر ریاستی حکومت نے مشتبہ مریضوں کے ہاتھ پر مہر لگانا شروع کر دیا ہے۔

کورونا وائرس: دہلی میں 31 مارچ تک 50 سے زیادہ لوگوں والے پروگرام اور مظاہرہ پر روک

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 137 پہنچ گئی ہے۔تمام قومی میموریل اور میوزیم 31 مارچ تک کے لئے بند۔اڑیسہ میں پہلا معاملہ سامنےآیا۔ مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات ملتوی۔ آسام میں محفوظ علاقوں کو بند کیاگیا۔ مہاراشٹر میں اہم سیاحتی اور مذہبی مقامات بند۔

شاہین باغ: ’ہمیں کورونا وائرس سے زیادہ ڈر ڈٹینشن سینٹر سے لگتا ہے‘

ویڈیو: دہلی حکومت نے کو رونا وائرس کی روک تھام کے مدنظر دہلی میں 50 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایسے میں شاہین باغ کے لوگ کیا اپنا مظاہرہ ختم کریں گے یا مخالفت درج کرانے کاکوئی دوسرا راستہ اپنائیں گے؟ شاہین باغ کے مظاہرین سے سرشٹی شریواستو کی بات چیت

ہندوستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 75 معاملوں کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت نے کرناٹک میں کلبرگی کے رہنے والے 76 سالہ ایک بزرگ کی موت کورونا وائرس انفیکشن سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دہلی حکومت نے کوروناوائرس کے بڑھتے قہر کے مدنظر اسکولوں، کالجوں اور سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بندکرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کو کورونا وائرس کا ٹیکہ بنانے میں ڈیڑھ-دو سال کا وقت لگے گا: وزارت صحت

حکومت ہند نے نمونوں کی جانچ کرنے کے لیے 52 لیبارٹری بنائی ہیں جبکہ 57 لیبارٹری کو رونا وائرس متاثرین کے نمونے جمع کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ علاج اور متاثرین کی پہچان کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 28 معاملوں کی تصدیق، ہندوستان  نے دواؤں کے ایکسپورٹ پر لگائی پابندی

کو رونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک ہندوستان میں کو رونا وائرس کے 28 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ یہ معاملے کیرل، تلنگانہ، جئے پور اور دہلی میں سامنے آئے ہیں۔

امت شاہ کا اروناچل کا دورہ بیجنگ کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: چین

چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ مانتے ہوئے اس پر اپنادعویٰ کرتا ہے اور کسی بھی ہندوستانی رہنما کے یہاں آنے پر اعتراض کرتا ہے۔ چین کےبیان کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا اعتراض بےوجہ ہے، اروناچل ہندوستان کا غیر منقسم حصہ ہے۔

کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کیا، عالمی معیشت کو شدید خطرے کا امکان

گلوبل ایمرجنسی کے تناظر میں یہ وائرس عالمی معیشت کے لیے شدید خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ ایسا امکان ہے کہ سارس وائرس کے پھیلاؤ کے وقت عالمی اقتصادیات کو جن خطرات کا سامنا ہوا تھا، اس نئے وائرس سے وہ خطرات کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

​ کیا سر سید ڈے پر برج خلیفہ کو سر سید، وکٹوریہ گیٹ اور اے ایم یو مونوگرام سے روشن کیا گیا تھا؟

ہم کو سوشل میڈیا پر دبئی میں مقیم ہزاروں ابنائے قدیم میں کسی ایک کی بھی کوئی سیلفی نظر نہیں آئی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو کہ برج خلیفہ کو سر سید ڈے پر روشن کیا گیا ہو!