میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعےغیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ کے میڈیکل کالجوں کو کونسل کی جانب سے منظوری نہیں دی گئی ہے،جس کی وجہ سےیہاں سے تعلیم پانے والےلوگ ملک میں جدید طب کی پریکٹس کے لیےرجسٹریشن حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
ویڈیو: آف لائن امتحان کو لےکر اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی اور عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا اگزام کے لیے دوسرے شہرآنے جانے کو لےکرفکرمند میں ہیں۔الزام ہے کہ انٹرنیٹ کی بدتر حالت کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں طلبامیں شریک نہیں ہو پارہےہیں۔
ویڈیو: دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر اور نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ کے نائب صدر کسم لتا ملک نے ڈی یو کی آن لائن اوپن بک اگزام پر سوالات اٹھائے ہیں۔سرشٹی شریواستو کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے ان طلبا کے تحفظات کو بتایا۔
یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ 18 فروری کو یونیورسٹی نے3 طالبعلموں پر جرمانہ لگایاہے۔ متعلقہ سرکلر میں کہا گیا کہ نارتھ شاپنگ کامپلیکس میں31 جنوری کو رات 9 بجے کے بعد طلبا نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔ اس میں مبینہ طور پر کیمپس کی دیواروں کو بھی خراب کرنے کاالزام لگایا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے وردھا واقع مہاتما گاندھی انتر راشٹریہ ہندی یونیورسٹی کے 6 طلبا کو بنا اجازت گروپ میں دھرنے کا انعقاد کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں برخاست کر دیا گیا تھا۔
مہارشٹر کے وردھا واقع مہاتما گاندھی انتر راشٹریہ ہندی یونیورسٹی نے کہا کہ طلبا نے اجتماعی دھرنے کا انعقاد کر کے 2019 اسمبلی انتخاب کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اورجوڈیشیل پروسس میں دخل دیا۔
ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبا کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سبھی پرائیویٹ اسکول آج سوموار کو مسلسل 15 ویں دن بھی بند رہے کیونکہ گزشتہ دو دن سے یہاں ہوئے پر تشدد مظاہروں کے مد نظر والدین اپنے بچوں کے تحفظ کو لے کر فکر مند ہیں۔
مہوا میں تعینات ایک پولیس افسرسنیل کمار سنگھ کے مطابق تقریباً 16 بچے مقامی ہاسپٹل میں داخل کرائے گئے ہیں ۔بچوں کے گارجین نے پرنسپل راجیش کمار سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں ضلع ایجوکیشن آفیسر کو ملزم پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کالج اسٹوڈنٹ مودی کے میسینجر کی طرح تیار ہوںگے اور پی ایم مودی کا پیغام لےکر اسکول طلبا تک جائیںگے۔
ساگر کےڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی میں 40 طالبات کے ساتھ ہوئے اس واقعہ پر طالبات نے غصہ کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے واقعہ کو شرمناک بتاتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
گورکھ پور یونیورسٹی میں ا سٹوڈنٹس یونین انتخاب کے لیےکافی عرصے سے احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے۔ 8 ستمبر کو دین دیال اپادھیائے گورکھ پور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات پر بے رحمی سے لاٹھی چارج اور 27 نامزد اور 100 نامعلوم طلبا کے خلاف قتل کی کوشش […]