کورٹ نے سوموار کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف سی بی آئی کے ایک معاملے میں الزامات طے کیے ہیں۔ یہ معاملہ پٹنہ میں رعایتی زمین کے بدلے مبینہ ریلوے ہوٹلوں کی غیر قانونی لیز سے متعلق ہے۔
سال کے اواخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے اس سیاسی اتھل پتھل سے آر جے ڈی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پانچ ایم ایل سی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد 75رکنی ایوان میں آر جے ڈی کے ممبروں کی تعداد محض تین رہ گئی ہے۔ مطلوبہ تعداد کے بغیررابڑی دیوی اپوزیشن لیڈر کی کرسی گنوا سکتی ہیں۔
11فروری کو ہوگی معاملے کی اگلی سماعت۔فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ انصاف ملے گا۔ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔
الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے وزیرریل رہتے ہوئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کا ٹھیکا سجاتا ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ نام کی ایک نجی کمپنی کو دیا تھا۔
دو دن پہلے مانجھی نے مارچ میں ہونے والے راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے انتخاب کے لئے بہار سے اپنی پارٹی کے آدمی کو این ڈی اے امیدوار اعلان کئے جانے کی مانگ کی تھی۔