GDP

پانچ سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچی جی ڈی پی شرح نمو، چین سے پچھڑا ہندوستان

مالی سال 2018سے19 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو چین کی جنوری-مارچ 2019 کو ختم سہ ماہی میں 6.4 فیصد اضافہ کے مقابلے کم ہے۔ قومی آمدنی پر سی ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018سے19 میں پورے سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو بھی گھٹ‌کر پانچ سال کے کم از کم سطح 6.8 فیصد رہی ہے۔

سال بھر میں اندازے سے تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے بڑھا سرکاری خزانے کا نقصان

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے اعداد و شمار کے مطابق؛ اپریل 2018 سے فروری 2019 کے دوران سرکاری خزانےکا نقصان 8.51 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے جو پورے سال کے لئے ترمیم شدہ بجٹ اندازہ 6.34 لاکھ کروڑ روپے سے 134.2 فیصد زیادہ ہے۔

میں ایسا وزیر اعظم نہیں تھا جو میڈیا سے بات کرنے میں ڈرتا ہو: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے پریس سے بات کرتے تھے اور ہر غیر ملکی سفر کے بعد پریس کانفرنس کرتے تھے۔ سنگھ کے اس بیان کو میڈیا سے بات چیت نہ کرنے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اکانومسٹ سرجیت بھلا نے وزیر اعظم کی اکانومک ایڈوائزری کاؤنسل سے استعفیٰ دیا

بھلا کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ 15 مہینوں میں 3 اکانومسٹ حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ سب سے پہلے اگست 2017 میں نیتی آیوگ کے پہلے وائس چیئر مین اروند پن گڑھیا نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ اس کے بعد جون 2018میں سابق چیف اکانومک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے استعفیٰ دیا اور 10 دسمبر کو آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل نے استعفیٰ دیا تھا۔

کوٹک مہندرا بینک کے ایم ڈی نے کہا،نوٹ بندی کا منصوبہ بہتر طریقے سے بنایا جاتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا

نوٹ بندی کے دو سال بعد اہم بینکر ادئے کوٹک نے 2000 روپے کا نوٹ لانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کر رہے ہیں تو اس سے بڑا نوٹ لانے کی کیا ضرورت تھی؟

نوٹ بندی کا فیصلہ ایک بڑا جھٹکا تھا ،گر گئی تھی جی ڈی پی: سابق چیف اکانومک ایڈوائزر

سابق چیف اکانومک ایڈوائزر سبرامنین کے زمانے میں ہوئی نوٹ بندی کی وجہ سے 500 اور 1000روپے کے نوٹ چلن سے باہر ہوگئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے وقت بھی وہ چیف اکانومک ایڈوائزر تھے۔

یہ کریں‌گے، وہ کریں‌گے کی جگہ یہ بتاؤ کہ 4سال میں کیا کیا؟

ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج  کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومت‌کررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]

کیا مودی حکومت کا ’انڈیا شائننگ لمحہ‘ آ چکا ہے؟ 

1999 میں این ڈی اے-1 نے 8 فیصدجی ڈی پی شرح نمو کے ساتھ اپنی پاری کی شروعات کی تھی، لیکن بعدکے تین مالی سالوں کے درمیان جی ڈی پی شرح نمو میں تیز گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کی خاص وجہ زراعتی شرح نمو کا اوندھےمنھ گر‌کرصفر پر آنا تھا۔ یہی کہانی این ڈی اے-2 میں بھی دوہرائی جا رہی ہے۔

داووس میں مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ان کی حکومت کا خراب اقتصادی مظاہرہ ہے 

مودی بھلے ہی Ease of doing businessکی ورلڈ بینک رینکنگ میں بہتری پر اترا لیں، لیکن اصلی حال سرمایہ کاری،جی ڈی پی تناسب سے ہی پتا لگتا ہے۔ اگر نجی سرمایہ کاری اپنے رکارڈکی نچلی سطح پر ہے اور بہتری کا کوئی اشارہ بھی نہیں ہے، تو رینکنگ میں بہتری کا کیا مطلب ہے۔

جی ایس ٹی،نوٹ بندی کی مار سے باہر نکلنےمیں دو سال اور لگیں‌گے : سابق آربی آئی گورنر

آر بی آئی کے سابق گورنر وائی وی ریڈّی نے کہا، اس وقت اقتصادی ترقی کو لےکر اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ ترقی کی رفتار میں تیزی کے لئے دو سال کی  ضرورت ہے۔ ممبئی : آر بی آئی  کے سابق گورنر وائی وی ریڈّی نے جی ایس […]

نفع کارپوریٹ کا، نقصان ٹیکس دہندگان کا

مرکزی حکومت کے 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل میں بینکوں کو اضافی سرمایہ دینے کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ٹیکس دہندگان  کے پیسوں سے بینکوں اور بقائےدار کارپوریٹ گروپوں کو بچایا جا رہا ہے۔ 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل […]

نوٹ بندی کی برسی :اپوزیشن نے کیا یوم سیاہ منانے کا اعلان

منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کی وجہ سے جی ڈی پی میں کمی کو لے کر اپنے خدشے کا اظہار کیا تھا اور کہاتھا کہ جی ڈی پی میں دو فیصد کمی آئے گی ۔ان کا یہ خدشہ صحیح ثابت ہوا۔ نئی دہلی:اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے […]

نئے ہندوستان کے نئے وعدے اور معاشی بحران

2019 کے انتخابات سے 18 مہینے پہلے، ہندوستان کی سیاسی معیشت پوری طرح سے لڑکھڑائی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، لیکن نریندر مودی کے ذریعے مسلسل 2022 تک پورے کئے جانے والے ناممکن وعدوں کی جھڑی لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اقتصادی بحران  کی خبروں نے اچانک بی […]

نوٹ بندی کے بعد جی ایس ٹی کی وجہ سے جی ڈی پی پر بہت برا اثرا پڑا :منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے جی ڈی پی میں 40فیصدی کا کنٹری بیوشن دینے والے غیر منظم شعبوں پر ہونے والے کاروبار کو دوہرا جھٹکا نئی دہلی:سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی […]