The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • سال 2025 میں اظہار رائے کی آزادی کی 14,800 سے زیادہ خلاف ورزیاں، 117 گرفتاریاں، آٹھ صحافیوں کا قتل
  • اتراکھنڈ: کاشی پور میں کشمیری شال فروش پر حملہ کرنے کے الزام میں بجرنگ دل کے کارکن سمیت دو افراد گرفتار
  • ایم پی: بی جے پی لیڈر کے بیٹے پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون نے زہر کھایا، دھمکی اور سمجھوتے کے لیے دباؤ کا دعویٰ
  • یوپی: فتح پور میں ’200 سال پرانے مزار‘ کو گرانے کے الزام میں بجرنگ دل کارکن گرفتار
  • اڑیسہ: محض 19 سال کا تھا… ’بنگلہ دیشی‘ ہونے کے شبہ میں پیٹ -پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا بنگال کا مزدور

ٹاپ اسٹوریز

  • سال 2025 میں اظہار رائے کی آزادی کی 14,800 سے زیادہ خلاف ورزیاں، 117 گرفتاریاں، آٹھ صحافیوں کا قتل
    سال 2025 میں اظہار رائے کی آزادی کی 14,800 سے زیادہ خلاف ورزیاں، 117 گرفتاریاں، آٹھ صحافیوں کا قتل
  • ایم پی: بی جے پی لیڈر کے بیٹے پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون  نے زہر کھایا، دھمکی اور سمجھوتے کے لیے دباؤ کا دعویٰ
    ایم پی: بی جے پی لیڈر کے بیٹے پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون نے زہر کھایا، دھمکی اور سمجھوتے کے لیے دباؤ کا دعویٰ
  • منموہن سنگھ: ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
    منموہن سنگھ: ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
  • الیکٹورل بانڈ کے رد ہونے کے بعد بی جے پی کے چندے میں 50 فیصد کا اضافہ، جو کئی اپوزیشن جماعتوں کے کل چندے سے 4.5 گنا زیادہ
    الیکٹورل بانڈ کے رد ہونے کے بعد بی جے پی کے چندے میں 50 فیصد کا اضافہ، جو کئی اپوزیشن جماعتوں کے کل چندے سے 4.5 گنا زیادہ
  • غالب پر منٹو کی ایک خاص تحریر : قرض کی پیتے تھے...
    غالب پر منٹو کی ایک خاص تحریر : قرض کی پیتے تھے...
خبریں

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک

دی وائر اسٹاف 09/04/2022

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

بتایا جا رہا ہے کہ ہیکرز نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لگی پروفائل فوٹو کو کارٹون سے بدل دیا تھا۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر کےاس سے بٹ کوائن سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

اتر پردیش حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، جسے ہیک کر لیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

اتر پردیش حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، جسے ہیک کر لیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو ہیک کر لیا گیا۔ اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف ‘سخت کارروائی’ کی جائے گی۔

ریاستی حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل دیر رات تقریباً 29 منٹ کے لیے ہیک ہوا تھا۔

ان کے مطابق، ہیکرز نے اکاؤنٹ سے تقریباً 400 سے 500 ٹوئٹ کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر معمولی سرگرمیوں کی وجہ سے اکاؤنٹ کو سسپنڈ کردیا گیا تھا اور اسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

#UPDATE | Uttar Pradesh Chief Minister Office's Twitter account restored after it was briefly hacked. pic.twitter.com/xmnLgOXRvF

— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) April 9, 2022

اہلکار کے مطابق چیف منسٹر آفس  کا ٹوئٹر ہینڈل جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔ اس اکاؤنٹ کو 40 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

ہیک کیے گئے ٹوئٹر ہینڈل کے اسکرین شاٹس کئی ویب سائٹس نے فلیش کیے تھے۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ میں پروفائل تصویر کو کارٹون سے بدل دیا تھا۔

اتر پردیش حکومت کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، مطلع کیا جاتا ہے کہ مسٹر چیف منسٹر آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 09 اپریل، 12:30 سماج دشمن عناصر کی طرف سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان کی جانب سے کچھ ٹوئٹ پوسٹ کیے گئے تھے، جس کو فوری طور پر ری کور کر لیا گیا۔

साइबर एक्सपर्ट्स द्वारा प्रकरण की जांच के बाद जिम्मेदारों के विरुद्ध कठोरतम कार्रवाई की जाएगी।

— Government of UP (@UPGovt) April 9, 2022

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر ماہرین سے کیس کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے فروری میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی جانب سے یوکرین کے بحران اور کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کئی ٹوئٹ کیے گئے تھے۔

کسی لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا اور اس سے بٹ کوائن کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم مودی کے پرسنل ٹوئٹر ہینڈل کو کچھ وقت تک کے لیے ہیک کیے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ہندوستان نے باضابطہ طور پر 500 بٹ کوائن خریدے ہیں اور انہیں وہ اپنے شہریوں میں تقسیم کر رہا ہے۔ایک لنک بھی شیئر کیا گیا تھا۔

ستمبر 2020 میں بھی ان کی ذاتی ویب سائٹ کا ہینڈل ہیک کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم کی ذاتی ویب سائٹ اور ایپ سے وابستہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ٹوئٹ بھیج کرکرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیر اعظم کے کووڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی اپیل کی تھی۔

ان کے علاوہ کچھ سرکاری محکموں کے ٹوئر ہینڈل کے ہیک ہونے کی بھی خبریں حال میں سامنے آئی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

تازہ ترین

  • سال 2025 میں اظہار رائے کی آزادی کی 14,800 سے زیادہ خلاف ورزیاں، 117 گرفتاریاں، آٹھ صحافیوں کا قتل
  • اتراکھنڈ: کاشی پور میں کشمیری شال فروش پر حملہ کرنے کے الزام میں بجرنگ دل کے کارکن سمیت دو افراد گرفتار
  • ایم پی: بی جے پی لیڈر کے بیٹے پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون نے زہر کھایا، دھمکی اور سمجھوتے کے لیے دباؤ کا دعویٰ

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Chief Minister Office, hacked, The Wire, Twitter account, Uttar Pradesh

Post navigation

غیر ہندی صوبوں کے شہریوں کو آپس میں ہندی میں بات چیت کرنی چاہیے: امت شاہ
حکومتوں کی جانب سے ججوں کی امیج کو خراب کرنے کا چلن شرمناک: چیف جسٹس این وی رمنا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi