The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا
  • ایلگار پریشد: گرفتاری کے تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد ساگر گورکھے اور رمیش گائچور کو ملی ضمانت
  • جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک اور مؤقر قومی اخبار کے صحافی کو طلب کیا
  • چودہ مہینے سے اڈانی کے پاس امریکی سمن نہیں پہنچنے دے رہی مودی حکومت، اب ای میل سے نوٹس بھیجنے کو تیار ایجنسی
  • دہلی میں مذاکرات سے پہلے لداخ کا پیغام: ’یونین ٹیریٹری ماڈل ناکام، ہمیں باوقار جمہوریت کی ضرورت ہے‘

ٹاپ اسٹوریز

  • سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن  نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا
    سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا
  • چودہ مہینے سے اڈانی کے پاس امریکی سمن نہیں پہنچنے دے رہی مودی حکومت، اب ای میل سے نوٹس بھیجنے کو تیار ایجنسی
    چودہ مہینے سے اڈانی کے پاس امریکی سمن نہیں پہنچنے دے رہی مودی حکومت، اب ای میل سے نوٹس بھیجنے کو تیار ایجنسی
  • محبت، شادی اور مذہب: دوقومیں
    محبت، شادی اور مذہب: دوقومیں
  • ساحر لدھیانوی: اقتدار، آئین ،سماج اور سیاست سے سوال کرنے والا شاعر
    ساحر لدھیانوی: اقتدار، آئین ،سماج اور سیاست سے سوال کرنے والا شاعر
  • یوم جمہوریہ پر خاص: پڑھیے، 26 جنوری کی پریڈ اور اس سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں
    یوم جمہوریہ پر خاص: پڑھیے، 26 جنوری کی پریڈ اور اس سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں
خبریں

حکومت ہند نے ہندوتوا واچ ویب سائٹ کے ایکس اکاؤنٹ پر روک لگائی

دی وائر اسٹاف 17/01/2024

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

ہندوتوا واچ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف حملوں اور ہیٹ اسپیچ کے حوالے سے رپورٹ تیار کرتا ہے۔ اس کے بانی رقیب احمد نائیک نے بتایا کہ انہیں منگل کو اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند نے اکاؤنٹ کو آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے پایا ہے۔

Hindutva-Watch

نئی دہلی: ایک قانونی مطالبہ کے جواب میں ریسرچ گروپ ‘ہندوتوا واچ’ کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ منگل (16 جنوری) کو ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وہ ‘ہندوستان میں شدت پسند ہندوؤں اور ہندوتوا ملیشیا (محافظ) گروپوں کی طرف سے اقلیتوں اور پسماندہ برادریوں کے ارکان پر ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے حملوں کی رپورٹ کرتا ہے۔’

رپورٹ کے مطابق، بانی رقیب احمد نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں منگل کو اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔

نائیک نے اسکرول کو بتایا کہ یہ گروپ کو اپنا کام جاری رکھنے سے نہیں روک پائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ ‘یہ ہمیں اپنا کام کرنے سے نہیں روک پائے گا اور ہم ثابت قدمی سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔’

ہندوتوا واچ ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے خلاف حملوں اور ہیٹ اسپیچ پر رپورٹ تیار کرتا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں، گروپ نے ایک اسٹڈی شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صرف 2023 کے پہلے چھ مہینوں میں 250 سے زائد ایسے اجتماعات ہوئے جہاں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، جن میں سے زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مقتدرہ ریاستوں میں دی گئی تھیں اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد ان ریاستوں میں دیے گئے جہاں 2023 یا 2024 میں اسمبلی انتخابات ہونے تھے۔

تازہ ترین

  • سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا
  • ایلگار پریشد: گرفتاری کے تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد ساگر گورکھے اور رمیش گائچور کو ملی ضمانت
  • جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک اور مؤقر قومی اخبار کے صحافی کو طلب کیا

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: hindutva watch, Indian government, The Wire, x account

Post navigation

انتخابات میں دھرم اور بھگوان کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا دینے سے آئین اور ملک کا تحفظ کیسے ہوگا؟
یوپی: کرکٹ میچ کے تنازعہ میں دلت نوجوان کی بے دردی سے پٹائی، چہرے پر پیشاب کیا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi